تازہ ترین خبریں

بچوں کا قاتل ۔ عثمان غنی گرفتار

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹرپول نے آرمی پبلک سکول پشاور پر سولہ دسمبر 2014 کو حملے میں ملوث اہم دہشت گرد کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔ انٹر پول کو دہشت گرد کے حوالے سے معلومات حساس اداروں نے فراہم کی تھیں ، انٹرپول نے دہشت گرد عثمان غنی کو اٹلی سے گرفتار کر کے پاکستانی حکام کے حوالہ کیا۔ دہشت گرد کو جمعرات کی صبح اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گرد کا تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے اور ایک کالعدم تنظیم کا اہم رکن بھی ہے۔ سیکیورٹی اور حساس اداروں نے دہشت گرد عثمان غنی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملہ میں ملوث تمام کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close