تازہ ترین خبریں

عراق: انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کو واضح برتری حاصل

عراق میں ہونے والے انتخابات میں عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دارالحکومت کی نشستوں پر وزیراعظم کی پارٹی کا پانچواں نمبرہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دس صوبوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جس میں مقتدیٰ الصدر کو واضح  برتری حاصل ہوئی ہے جبکہ بغداد میں وزیراعظم حیدر العبادی کی پارٹی پانچویں نمبر پر ہے۔

 ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتدیٰ الصدر دس صوبوں میں سے ۶ میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق ”بغداد” میں مقتدیٰ الصدر کی پارٹی ۴ لاکھ ۱۳ ہزار ۶۳۸ ووٹ لے کر سر فہرست ہے جبکہ دوسری نمبر پر ”الفتح” پارٹی ہے جس کو ۲لاکھ ۳۳ ہزار ۲۹۸ ووٹ ملےہیں اور ”بدر” پارٹی ۲لاکھ ۱۱ ہزار ۲۴۳ ووٹوں سے تیسرے نمبر پر ہے۔

الوطنیہ پارٹی ۲لاکھ ۴ہزار ۶۸۶ ووٹ سے چوتھی جبکہ وزیراعظم حیدر العبادی پانچویں نمبر پر ہیں۔

 واضح رہے کہ عراقی انتخابی کمیشن کے تحت اتوار کو ہونے والے عراق کے پارلیمانی انتخاب میں زیادہ تر ووٹوں کا شمار کر لیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close