تازہ ترین خبریں

گلگت میں اعلیٰ معیار کا آڈیٹوریم تعمیر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت میں ایک اعلیٰ معیار کی آڈیٹوریم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس میں آرٹ گیلری ، میٹنگ ہال اور دوسرے دفاتر ہونگے اس حوالے سے پی ٹی ڈی سی سے باقاعدہ زمین لے لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کی بڑی فنکشن اور تقریب کے لئے کوئی مناسب بلڈنگ موجود نہیں ہے، وزیراعظم دورہ کرتے ہیں تو ان کے اعزاز میں تقریب رکھنے کیلے بھی مناسب جگہ نہیں۔ وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفےظ الرحمان کی چےئرمےن اےن اےچ اے شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات گلگت سکردوروڈ، غذر تاشندور روڈ اور گلگت بلتستان کو براستہ آزاد کشمےر جوڑنے والی شاہراہ کی تعمےر اور شاہراہ قراقرم کے متاثرےن کو معاوضوں کی فوری ادائےگی پر تفصےلی بات ہوئی۔ اس موقع پر سپےکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد بھی موجود تھے۔ وزےر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ الرحمان نے چیئرمےن این ایچ اے سے گفتگو مےں کہا کہ مذکورہ سڑکوں کی تعمےر مسلم لےگ (ن) کے منشور کا حصہ ہےں اور وزےر اعظم پاکستان مےاں محمد نواز شرےف نے گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت مےں مذکورہ سڑکوں کی تعمےر کرےں گے لہذا ان پراجےکٹس کی تکمےل ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے چونکہ ہمارے قائد اور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کے قائل نہےں ہےں وزےر اعلیٰ نے کہا کہ قانون پےچےدگےوں کو جلد از جلد نمٹاتے ہوئے اےن اےچ اے کام شروع کرے ہمارا جو تعاون درکار ہوگا صوبائی حکومت کرے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close