ایرانتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

ایران سمیت دنیا بھر میں جشن ولادت النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان جشن ولادت رسول اکرم ﷺ  اور امام صادق علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر ایران بھر میں آج کے دن مختلف محافل میلاد، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جن کے دوران عاشقان مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اپنے انداز سے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔

جشن رسالت و امامت کے مرکزی اجتماعات ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں مداحان اہل بیت اطہارعلیہم السلام، بارگاہ رسالت و امامت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور علما و ذاکرین حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات اور حیات طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں-

ادھرپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپر فضائیں درود وسلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔ عاشقان  رسول نے مسجدوں ، گھروں، سرکاری عمارتوں کو قمقموں سے سجارکھا ہے اورتمام مناظررنگ برنگی روشنیوں سے جھلملا اٹھے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close