تازہ ترین خبریںدنیا

کربلائے معلی میں دھماکہ متعدد شہید یا زخمی

عراق کے مقدس شہرکربلائے معلی میں تکفیری دہشت گردوں نے دھماکہ کرکے متعدد افرادکوشہید یا زخمی کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے دھماکے میں 6افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ دھماکہ کربلا معلی کے مضافات میں ایک چک پوسٹ کے قریب کیا گیا ہے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید یا زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی ہیں اور کوئی غیرملکی شامل نہیں ہے۔
دوسری طرف عراقی پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسزہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close