اسلامتازہ ترین خبریں

سعودی اخبارمیں آیت اللہ العظمی سیستانی کے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر سخت ردعمل


عراقی ذرائع نے سعودی اخبارمیں آیت اللہ العظمی سیستانی کے توہین آمیز کارٹون کی اشاعت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی توہین امیزرویے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین نے عراقی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی اخبار الشرق الاوسط میں آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کا نوٹس اور اس کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج کا مطالبہ کیا ہے۔

عراقی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین نے ”الشرق الاوسط اخبار” کی جانب سے آیت اللہ سیستانی کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی اخبار ”الوطن” نے شیعہ مرجع کی توہین کی تھی۔

سعودی عرب کے شہزادوں سے وابستہ روزنامے “الوطن” نے ایک ایسا کارٹون شائع کیا تھا جس میں آیت اللہ سیستانی کو عراق کی قدرتی دولت ہڑپ کرتے ہوئے اور اپنے عمامے پر ایران کا پرچم سجائے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس کارٹون کے دوسرے حصے میں ـ شیعہ مرجعیت کے خلاف سعودی حکمرانوں کے بغض و عداوت اور اہل تشیع کے مذہبی راہنماؤں کے خلاف منظم نفسیاتی جنگ کا ثبوت دیتے ہوئے ـ آیت اللہ سیستانی کو ایسے حال میں دکھایا گیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں ایک لاؤڈ اسپیکر ہے اور سعودی عرب کی طرف منہ کرکے بول رہے ہیں!

آیت اللہ العظمی سیستانی کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے پر دنیا بھرکے شیعہ سنی عوام نے شدید مذمت کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close