تازہ ترین خبریں

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی، متعدد جنگجو ہلاک

ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں پی کے کے کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترک فضائیہ نے آج بروز پیر کو شمالی عراق کے “آواشین-باسیان” و “زاپ”  نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کاررائی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے فوجی آپریشن میں ۴ شرپسند ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فضائیہ نے اس سے قبل بھی شمالی عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی، شام سے ملحقہ علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے، اس حوالے سے اسے غیر ملکی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

شام اور عراق ترکی کے خود سرانہ حملوں کے سرسخت مخالف ہیں اور اس قسم کے حملوں کو اپنے ملکوں کی خودمختاری کے خلاف سمجھتے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close