تازہ ترین خبریں

افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید کردی

افغان حکام  نے پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 شدت پسندوں کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہناہےکہ پاکستان نے کسی ایک شدت پسند کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا۔

شیعہ ان اسلام: افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 شدت پسندوں کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی ایک شدت پسند کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ سال نومبر میں تحریک طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close