ائمہ اطهاراسلامتازہ ترین خبریں

حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن و سرور


کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب کبری(س) 5 جمادی الاول 1438 هجری قمری کو اس دنیا میں تشریف لائیں۔

پیغام عاشورا کی محافظ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان، عراق ایران اور بھارت سمیت پوری دنیا میں جشن منایا جارہا ہے۔

ادھرشام کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے-

ایران کا دوسرا بڑا شہرمشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں منعقد ہورہے ہیں-

اس موقع پر مداحان اہل بیت، جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین اور علما جناب ثانی زہرا کے فضائل و مناقب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں-

ثانئ زہرا حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا پیدائشی طور پرغیرمعمولی فہم و فراست کی حامل تھیں اورصبر و استقامت و ایثار کی پیکر تھیں۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے زینبیہ میں بھی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم میں اسی مناسبت سے شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا-

حضرت زینب کے روضہ مبارکہ پر ہزاروں عاشقان اہل بیت کا اجتماع موجود ہے اور لبیک یا زینب سے پورا حرم گونج رہا ہے۔

خاندان نبوت میں ولادت پانے والی اسی بچی کو تاریخ حضرت زینب بنت علی ؑ کے نام سے یاد کرتی ہے۔

مہد سے لے کر لحد تک آپ سلام اللہ علیہاکی پوری زندگی ایثار و قربانی، جہدِ مسلسل، صبر و رضا اور جہاد فی سبیل اللہ سے عبارت ہے۔ آپ کی زندگی کا ہر ہر لمحہ داستانِ الم سے لبریز ہے۔

حضرت زینب کبری(س) کی ولادت باسعادت کے اس پر مسرت موقع پر دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں، راہ حق و حقیقت پر گامزن رہنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close