اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

سقوط دھاکہ اور سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین واقعات ہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی کا کہنا ہے کہ یوم سقوط دھاکہ، سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کے سنگین واقعات ہیں
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ 16دسمبر کا ہی سیاہ دن تھا جس میں ملکی تاریخ کے سنگین واقعات سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس رونما ہوئے جن کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔
علامہ عارف واحدی نے یوم سقوط دھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہمارا دشمن ملک میں نفرت، فرقہ بندی، انتہا پسندی پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ کو 48 برس بیت گئے جس میں دشمنوں کی سازشوں سے پاکستان دو لخت ہوا اسی روز پشاور میں دہشتگردوں نے ایسا گھناﺅنا کھیل کھیلا کہ اے پی ایس میں سکول میں مشغول تعلیم بچوں سمیت 140سے زائد افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے ایک مرتبہ پھر اظہار تعزیت کرتے ہیں یہ تاریخ کا سنگین واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق جب تک دہشتگردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، دہشتگردوں کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ نہیں دیا جاتا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، ان نکات پر حکومت سنجیدگی سے غور کرے۔
علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اسی لئے مرتب کیا گیا تاکہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کیا جائے لیکن افسوس اس پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد بہت سے سانحات رونما ہوئے، ٹارگت کلنگ کا سلسلہ بھی ابھی تک نہیں تھما، پچھلے دنوں میں خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں معروف پختون شاعر سید ظہور عباس بخاری المعروف افگار بخاری کو ان کے حجرے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور قاتل واردات کرکے فرار ہوگئے جو تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ملک میں نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جاتا تو اس قسم کی دہشتگردی کے واقعات ختم ہو چکے ہوتے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close