تازہ ترین خبریںپاکستان

شام سے امریکی بکتربند گاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ


شامی ذرائع کا کہناہے کہ شام سے امریکی دسیوں بکتربند گاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ ہوگیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز شام سے 55 بکتربندگاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ کردیا گیا ہے۔
امریکی فوجی کانوائے میں بکتربند گاڑیوں کے علاوہ متعدد اسلحے سے بھر ٹرک بھی ہیں جو غیرقانونی طور پر عراق داخل ہونگے۔
واضح رہے کہ امریکی حکام نے شام سے فوجی انخلاء کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے عراق میں مذید فوجی تعیینات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت شام سے نکلنے والی امریکی فوج کے دستے مغربی عراق میں تعینات ہوں گے۔
مارک ایسپر نے دعویٰ کیا کہ شام سے عراق فوجی منتقل کرنے کے حوالے سے ان کی عراقی وزیر دفاع سے بات ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شام سے 700 امریکی فوجی مغربی عراق منتقل ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ شام سے فوجی واپس اپنے ملک آ رہے ہیں۔ لیکن اب وزیر دفاع مارک ایسپر کے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ شام سے فوج واپس امریکا نہیں جا رہی بلکہ اس کو اسی خطے میں تعینات رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ عراق کی تمام سیاسی پارٹیاں اس ملک میں امریکی مسلح افواج کی موجود گی کے سرسخت مخالف ہیں اور عراقی حکومت سےمتعدد بار مطالبہ کرچکی ہیں کہ امریکیوں کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close