تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

ایل او سی: پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9بھارتی فوجی ہلاک

پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاکستانی مسلح افواج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی اہلکار مارے گئے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایل او سی پر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے۔
بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے اور مزید بتایا کہ یہ رواں برس میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔
بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دیگر 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘بھارتی فوج کو ہمیشہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کی حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے گا’۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ‘پاک فوج، بھارت کی جانب سے جھوٹے دعووں کا جواز پیش کرنے اور جعلی آپریشنز کی تیاریوں کو سچائی سے بے نقاب کرتی رہے گی’۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کہ’ پاکستان کی موثرکارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا ہے، بھارتی فوج لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ‘۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘بھارتی فوج کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے پہلے سوچنا چاہیے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتے ہوئے فوجی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے’۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close