تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی؛ چہلم شہدائے کربلا، ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان


ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کی جانب سے 20اکتوبر اتوار کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے موقع پر عوام کی سہولت کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کراچی میں چہلم کا جلوس نشترپارک سے ایک بجے برآمد ہوگا جلوس سے قبل علم جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریبا 9بجے برآمد ہوگا اور نشترپارک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقدہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادار کے لیے روانہ ہوگا۔

مرکزی جلوس کا روٹ

سر شاہنواز بھٹو روڈ، فاؤنٹینز روڈ، محفل خراساں روڈ، کراچی ایکسرے،نوائے وقت، پی پی چورنگی ، نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور، صدر دوا خانہ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ بمبئی بازار،کھارادار،نواب محبت خانجی روڈ سے حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادار، تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہونگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا،تمام ٹریفک جو کہ لیاقت آباد سے آرہی ہوگی ڈاکخانہ سے بائیں طرف الطاف علی بریلوی روڈ جانب پرانی سبزی منڈی‘ یونیورسٹی روڈ‘یوٹرن ‘ جیل فلائی اووز ‘ نیوایم اے جناح روڈ‘ پی پی چورنگی‘ دادا بھائی نورجی ‘ کشمیر روڈ ‘ سوسائٹی سگنل ‘ شاہراہ قائدین ‘ شاہراہ فیصل ‘ لکی اسٹار ‘ سرورشہیدروڈ ‘ فاطمہ جناح روڈ ‘ مولانا دین محمدوفائی روڈ ‘ ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ ‘ آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی اسے نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی، البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نور جی روڈ ‘ کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر پہنچیں گی ،وہ تمام ٹریفک جو کہ سپرہائی وے گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہئے اسے لیاقت آباد نمبر10سے ناظم آباد چونگی نمبر2کی طرف موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ حبیب بینک چوک ‘ اسٹیٹ ایونیوروڈ ‘ شیر شاہ سے ماڑی پور تک جاسکیں گے اور اسی طرح واپسی کیلئے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا ،وہ تمام ٹریفک جو نیشنل ہائی وے سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ ‘ اسٹیڈیم روڈ ‘ سرشاہ سلیمان روڈ ‘ حسن اسکوائر‘ لیاقت آباد نمبر10‘ناظم آباد چورنگی نمبر 2حبیب بینک چوک ‘ اسٹیٹ ایونیو روڈ ‘ شیر شاہ سے ماری پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔

 اور اسی طرح واپسی کیلئے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا،ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندرچوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہےں ہوگی ، تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا جائے گا ،البتہ یہ ٹریفک سولجربازار روڈ اور خان بہادر نقی محمد روڈ ‘ بہادر یار جنگ کراسنگ تک جاسکے گی ،تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جو کہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آرہی ہوگی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پرموڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازات نہ ہوگی،تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائے گی اسے سوسائٹی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ان گاڑیوں کے جن کے Wind screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چپساںہوگا ،جب جلوس کا اگلاسر ایم اے جناح روڈ ‘ مینسفلڈاسٹریٹ پر پہنچے گا تو تمام ٹریفک جو صدر اور دوسری کالونیوں کی طرف جانا چاہے گا اس کو ایمپریس مارکیٹ کی طرف چوراہوں سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی،پریڈی اسٹریٹ،ایم اے جناح روڈ۔ 2)کورٹ روڈ چوک ۔ 3 )فریسکو چوک کس بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازات نہیں ہوگی جب تک کے جلوس مکمل طور پر اس چوک سےگزر نہیں جاتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close