تازہ ترین خبریں

مشہدمقدس میں امریکہ اور اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست مظاہرے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں امریکہ اور اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیعہ ان اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں امریکہ اور اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بروز جمعرات علی الصبح مشہد کی تمام اہم شاہراہوں پر لاکھوں عاشقان ولایت و امامت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت دنیا کی استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کررہے ہیں۔

مظاہرین،امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اسلامی انقلاب کی حمایت اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کل بھی ایرانی عوام  نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر لوگوں اور نجی املاک کو تباہ اور پبلیک مقامات کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں اور موقع پرست عناصر کی نئی سازش سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیاتھا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ بھی دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حالیہ شرپسندانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close