تازہ ترین خبریںپاکستان

تحریک لبیک کا احتجاجی جلسہ ناکام بنانے کے لئے رینجرز تعینات


انتظامیہ نے تحریک لبیک کا احتجاج ناکام بنانے کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی کو سیل کرکے رینجرز تعینات کردی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف تحریک لبیک کا احتجاجی جلسہ روکنے کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

راولپنڈی میں لیاقت باغ کو بھی سیل کرکے رینجرز تعینات کردی گئی ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان نے لیاقت باغ میں آج فیض آباد دھرنے کے دوران جاں بحق کارکنوں کی برسی اور ناموس رسالت ﷺ جلسے کا اعلان کیا ہے۔

 حکومت نے جمعے کی شب سے تحریک لبیک کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی، دیگر رہنما اشرف آصف جلالی، پیر افضل قادری اور سیکڑوں کارکنوں اور عہدے داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے جس پر عملدرآمد کرانے کے لیے پولیس متحرک ہے۔ راولپنڈی ضلع کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان تعینات ہیں جب کہ موٹر سائیکل سواروں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close