تازہ ترین خبریںپاکستان

نیپرا کابجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا اعلان


نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے اور فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کردی گئی ہے، جس کے بعد نیپرا کو 24 ارب 60 کروڑ روپے اضافی ملیں گے۔
سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد اور فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close