تازہ ترین خبریںدنیاپاکستانکشمیرگلگت بلتستان

جو سوچ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتی وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو کیا تسلیم کرے گی، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے پاکستان جھک جائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو سوچ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتی وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو کیا تسلیم کرے گی۔ قوم کو ہر طرح کی سوچ سے لڑنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ پاکستان کی طرف جو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے بڑے پن کا ثبوت دیا جبکہ بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں، ہمیں اپنے مقصد کے حصول کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے تاہم چین کی مشاورت سے نہ صرف اقوام متحدہ کو خطوط لکھے گئے بلکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھی اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔
مسئلہ کشمیر پر چین کی مشاورت سے سلامتی کونسل گئے اور سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارتی اندرونی معاملے کے بیانیے کی قلعی کھل گئی۔ سلامتی کونسل میں 54 سال بعد بطور عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close