تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص


وفاقی حکومت نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیئے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، قومی اقتصادی كونسل کی انتظامی كميٹی (ايكنک ) نے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب مختص کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی كونسل کی انتظامی كميٹی (ايكنک ) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکنک نے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت مجموعی طور پر 579 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی، جن میں سے کراچی کے دو منصوبوں کے لئے 95 ارب روپے بھی مختص کئے گئے۔
بی آر ٹی کراچی لائن کی تعمیر کے لئے 78 ارب 38 كروڑ 43 لاكھ۔ روپے اور شہر میں پانی کے وسائل اور سیوریج سسٹم میں بہتری کے لئے 16 ارب 70 كروڑ 80 لاكھ روپے ماليت كے منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔
ایکنک نے 31 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت گائے كے بچھڑے و كٹوں كو بچانے كے لئے وزيراعظم كے اقدامات كے پروگرام کے لئے 3 ارب 40 كروڑ 10 لاكھ روپے، زرعی شعبہ كيلئے 95 ارب روپے اور درخت لگانے كے سونامی پروگرام کے لئے 125 ارب 18 كروڑ 40 لاكھ روپے کی منظوری دی ہے۔
ایکنک اجلاس میں پشاور طورخم موٹر وے پروجیکٹ خیبر پاس اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے 41 ارب 44 روپے، سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نظام میں بہتری کے لیے سیکنڈری اسکولوں کے لیے 13 ارب روپے اور گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کی منظوری دی ہے جب کہ زرعی شعبے کے لیے 8 ارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close