تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

متحدہ مجلس عمل ملک بھر بیت المقدس میں امریکی سفارت کی منتقلی اور صہیونی غاصب فوج کے ہاتھوں درجنوں نہتے فلسطینی مسلمانون کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ مجلس عمل کے تحت بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی، اسرائیلی فوج کی حالیہ درندگی میں 60سے زائد فلسطینی مسلمانوں کی شہادت اور ڈھائی ہزار مسلمانوں کے زخمی ہونے کے خلاف جمعہ 18مئی کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا ہے۔

 اس سلسلے میں کراچی میں مرکزی مظاہرہ جامع مسجد بنوری ٹاؤن نمازِ جمعہ کے بعد ہوگا، مظاہرے سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو اورمتحدہ مجلس عمل کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں یوم احتجاج کے دوران شہر بھر میں مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن سے مجلس عمل میں شامل مختلف جماعتوں کے مقامی رہنما اور قائدین خطاب کریں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close