تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،اسد عمر

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بہترین آغاز ہوا،نئے مالی سال میں برآمدات،ترسیلات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ،جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصدکمی ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک انصاف کو معاشی ورثے میں کیا ملا تھا؟اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آخری ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close