تازہ ترین خبریںپاکستان

زینب کے قاتل کو ۴ بار سزائے موت سنادی گئی

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے قاتل کو ۴ بار سزائے موت سنادی گئی ہے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا۔

 کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا اور فیصلہ بھی جیل کے اندر ہی سنایا گیا۔ فیصلہ سننے کے لیے زینب کے والد محمد امین بھی کوٹ لکھپت جیل میں موجود تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close