تازہ ترین خبریںپاکستان

افغانستان کے خلاف امریکی صدر کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں افغانستان فتح کرسکتے ہیں!۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں شکست سے دو چار امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر اس ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے پہلےپاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے؛ یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام اس ملک سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close