تازہ ترین خبریں

جنوبی افغانستان: سیکیورٹی فورسز پراندرونی حملے جاری، مزید ۱۶ اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان کے صوبہ ھلمند میں طالبان کے حمایت یافتہ اندرونی اہلکاروں کے حملے میں کم ازکم ۱۶ سیکیورٹی فورسزہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایک افغان سیکیورٹی اہلکارنے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گرشک نامی شہر میں طالبان کے حمایت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے ۱۶ پولیس اہلکاروں کو جان سے مار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کے حملے میں موقع پر ہی ۱۶ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور حملہ کرنے والوں نے اپنے ساتھ کافی مقدار میں اسلحہ بھی لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز پر تین پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی صوبہ ھلمند میں اس قسم کے کئی حملے ہوچکے ہیں۔

 یاد رہے کہ افغان حکام کے لئے سیکیورٹی فورسز کے اندر طالبان کے حمایت یافتہ افراد کا ہونا سخت پریشان کن ہے

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close