تازہ ترین خبریںدنیا

امریکی افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے، ملک سے نکل جائیں، طالبان

 

طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں امریکی کمانڈر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکی افغان جنگ نہیں جیت سکتے، ملک میں مزید رہنے کا خیال ترک کریں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا افغان جنگ جیتے بغیر اس ملک سے نہیں جائے گا۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی کمانڈر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکی افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے۔

مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی کئی سالوں سے افغانستان میں جدید ترین اسلحے لیس افواج کے ذریعے ہر قسم کے حربے استعمال کرچکے ہیں اور انہیں ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے۔

مجاہد کا کہنا تھا کہ ۱۷ سال کے طویل عرصے میں ہزاروں امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں ان کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی توسط سے قائم ہونے والی حکومت کا خاتمہ بھی بہت قریب ہے اور بہت جلد اس ملک میں افغان قوم ہی حکومت کرے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا افغانستان میں امریکی شکست یقینی ہے بہت جلد امریکی ناکامی کو دنیا دیکھے گی۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close