تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی سمیت ملک بھرمیں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز


پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کمشنر کراچی افتخار شوانی کے مطابق مہم کے دوران شہر کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں کمشنر کراچی افتخار شوانی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ یہ مہم 7روز جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ مہم کے دوران 192 یونین کونسلوں کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہناہے کہ پولیو رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close