تازہ ترین خبریں

جنوبی افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ ۷اہلکار ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں ۷اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

شیعہ ان اسلام: جنوبی افغانستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں.

ایک افغان اہلکار نے پژواک خبررساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صوبہ  ہلمند میں طالبان کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوئے.

ہلمند صوبے میں سیکیورٹی اہلکار نے نام فاش نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نے ”چغکی” اور ”گرمسیر” نامی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ۷ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف صوبہ ہلمند میں گورنر کے ترجمان «عمر زواک»  نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے نقصانات اور ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی»  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے ۱۰ اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے افغان فورسز کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ ہلمند میں گورنر کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی خبر دی تھی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close