تازہ ترین خبریںپاکستان

۴خطرناک طالبان دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ہےْ

شیعہ ان اسلام: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 خطرناک طالبان دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گردوں نے  قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل اور خطرناک جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

طالبان سے تعلق رکھنے والے برکت علی، عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان کو باقاعدہ طور پر پھانسی دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے اور چاروں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close