تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری، ۲ خواتین سمیت ۲۰شرپسند گرفتار

 

شہرقائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیپوسلطان پولیس نے پی ای سی ایچ ایس بلاک نمبر6میں مقابلے کے بعد ملزم طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مفرور ملزمان قاری ارشاد اور ولایت خان کو گرفتار کرلیا۔

عوامی کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرمنل فہد اور شہباز کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

کھارادرپولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے سمیر کو گرفتار کرلیا،زمان ٹائون پولیس نے منشیات فروش ملزمہ یاسیمین کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔

سعود آباد پولیس نے فہیم اور شاہ جہاں کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، شاہ فیصل کالونی پولیس نے مفرور ملزم کامران ،لانڈھی پولیس نے مفرور ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا ،کھو کھراپار پولیس نے ملزمہ عارفین صدیقی کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے کہا کہ ملزمہ خود کو حساس ادارے کا کیپٹن ظاہر کر کے جعل سازی کرتی تھی ،ماڈل کالونی پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے ارشد کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے تاہم عوام کا کہنا ہے کہ مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ ملزمان کو محض چند دنوں کے بعد دوبارہ رہا کیا جاتاہے جس کی وجہ سے شرپسند دوبارہ ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close