تازہ ترین خبریںدنیا

مغربی کابل میں شیعوں پرداعش کا حملہ، شہدا کی تعداد ۱۱ ہوگئی


افغان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد ۱۱ ہوگئی ہے جبکہ ۹۵ زخمی ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزیر داخلہ کے دفترسے جاری بیان کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۱۱ ہوگئی ہے جبکہ ۹۵ شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بروزجمعرات «عبدالعلی مزاری» کی بررسی کے موقعہ پرجلسہ عام میں ہزاروں لوگ شریک تھے جس پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حملہ کیا تھا۔
جلسے میں حکومتی سطح پر «عبدالله عبدالله» سمیت متعدد سیاست دان شریک تھے۔ افغانستان میں حزب وحدت اسلامی کے شہید رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کے منعقدہ پروگرام کے مقام کے قریب ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کی بنا پر برسی کا پروگرام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی سے اس ملک کے چیف ایگزکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنا خطاب بیچ میں ہی روک کر، اس وقت چلے گئے جب برسی کے پروگرام کے مقام کے قریب، کئی بم دھماکے ہوئے۔
بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے پر برسی کے پروگرام میں شریک لوگوں میں افراتفری مچ گئی تاہم چیف ایگزکٹیو کے سکنڈ سیکریٹری محمد محقق نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close