تازہ ترین خبریںدنیا

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں افغان ڈکیت گروہ کے کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد


پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران افغان ڈکیت گروہ کے 11ملزمان کو گرفتار کرکے،اسلحہ ،منشیات برآمد کرلیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کےٹارگٹ کلر محمد سلیم عرف ماما عرف کورنگی والا کو کورنگی نمبر ڈھائی پر کارروائی کرتےہوئے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

 دوران تفتیش ٹارگٹ کلر نے سب انسپکٹر محمد بخش کو ابراہیم حیدری کے علاقے میں 2006میں قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے نورس چورنگی سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کریمنلز ملزمان محمد صدیق عرف لالو اور حسین عرف چھوٹا حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران کئی افراد کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن جعل سازی سے اپنا پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا ہے، ملزمان کا گروپ چھ سے سات افراد پر مشتمل ہے۔

سہراب گوٹھ پولیس نے عالم بنگالی گروپ کے ٹارگٹ کلر ناصر عرف کالا کو گرفتار کرلیا، سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش اعجاز اور ثناءاللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کرلیں ہیں۔

درخشاں پولیس نے منور اور سمیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ  پیرآباد پولیس نے وحید نواب اور رحیم اللہ خان کو گرفتار کرکے منشیات اور شریف آباد پولیس نے محمد دانش خان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close