تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان میں افغان مہاجرین سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں، وزیرِ خارجہ


وفاقی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین کے بچوں کی تعلیم پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان پناہ گزین کیمپوں میں مقیم طلبا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد افغان طلبا پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جبکہ پُرامن مستقبل کے لیے ہمارا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی حمایت کی ہے اور وہ آگے بھی یہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل افغانستان کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کا مذہب اور ثقافت بھی ایک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں افغانستان کے حکومتی عہدیداران سے ملا ہوں، جن میں صدر، چیف ایگزیکٹو اور وزیرِ خارجہ شامل ہیں، لیکن مجھے افغان طلبا سے مل کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ طلبا افغانستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کررہا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ملکی تعمیر و ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ کئی عشروں سے لاکھوں افغان تارکین وطن پاکستان میں مقیم ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close