تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں 23ویں روز بھی کرفیو، شہری شدید مشکلات کا شکار


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کشمیری 23 ویں روز بھی جبری پابندیوں کا شکار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 23 دن گزر گئے،مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالاظلم وستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلز، اخبار بند کرکھے ہیں۔
مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان بھی ختم ہو رہا ہے، کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے دواؤں کی قلت اورصحت کی سہولیات نہ ملنے سےصورتحال ابتر ہے۔
واضح رہے کہ کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔
دوسری جانب حریت رہنما اور سیاسی رہنما بھی گھروں یا جیلوں میں بدستور بند ہیں، یوتھ لیگ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر آج سری نگر کے علاقے حضرت بل کی جانب بھارتی مظالم کیخلاف مارچ کیا جائے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close