تازہ ترین خبریں

پرویز مشرف کا عید الفطر کے بعد وطن واپسی کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے افطار ڈنر سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نااہلی کیخلاف اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف آئندہ انتخابات میں4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ اگرسپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تب بھی پرویز مشرف پاکستان آئیں گے اور پارٹی کے لئے انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

اے پی ایم ایل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اتحادی جماعتوں کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، آئندہ ایک دو روز میں ملک بھر سے پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر اے پی ایم ایل کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یکم جون کو دبئی میں سید پرویز مشرف کی سربراہی میں پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close