تازہ ترین خبریں

وفاق میں خطے کو مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے،شیعہ علماءکونسل پاکستان

شیعہ علماءکونسل پاکستان کا سانحہ کوہستان کے شہداءکی چوتھی برسی کی مناسبت سے صوبائی سکرٹیریٹ پونیال روڈ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں علماءاور تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر دیدار علی سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عرصہ چار سال گذرنے کے باوجود سانحہ کوستان کے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے حالانکہ ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بعد امید پیدا ہوئی تھی کہ سانحہ کوستان اور اس جیسے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے مگر شہداءکے لواحقین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ گلگت بلتستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے مگر وفاق کا رویہ آج بھی تکلیف دہ ہے سابق گورنر اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہرکے بیان سے 20 لاکھ جی بی کے عوام کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور اس سے بھی تکلیف دہ امر یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کے مسائل کو زیر بحث نہ لانے کابیان آئینی حقوق کے منتظر عوام کے امیدوں پر چھری چلانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتہ اسلامی تحریک پاکستان نے اسلام آباد میں جی بی کے قومی مسائل کے حوالہ سے ہر سطح کے متعلقہ ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جی بی نہ اقتصادی راہداری میں شامل ہے نہ ہی آئینی حیثیت کے تعین میں کوئی سنجیدگی پائی جاتی ہے جس کی واضح مثال اقتصادی راہداری کمیٹی ، مشترکہ مفادات کونسل سمیت کسی بھی فورم پر جی بی کی نمائندگی کا نہ ہونا ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ جی بی کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دانشور اور یوتھ تمام تر جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفاد میں یکجا ہوں اور حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ آواز اٹھائیں ۔ہم متحدنہ ہوئے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close