تازہ ترین خبریں

روس کے صدر ولادی میر پوتن ایران کا دورہ کریں گے

رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن تئیس نومبر کو ایران کے دورے پر تہران جائیں گے۔ سن دوہزار سات کے بعد کسی بھی روسی صدر کا یہ پہلا دورہ ایران ہوگا۔ کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے کہا کہ صدر پوتن تہران میں اپنے قیام کے دوران گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پوتن ایرانی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے اتحاد پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے میں روس نے اہم کردار ادا گیا ہے۔ رواں سال جولائی میں ہونے والے اس معاہدے کی رو سے عالمی برداری نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کو تسلیم اور تہران کے خلاف عائد اقتصادی اور تجارتی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس معاہدے پر دسمبر کے وسط سے عملدر آمد شروع ہوجائے گا۔

…….

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close