تازہ ترین خبریں

افغانستان: صوبہ فاریاب پر طالبان کے قبضے کا قوی امکان، غیرملکی افواج فاریاب روانہ

افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور افغان فوج کی مدد کے لئے غیرملکی افواج کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ فاریاب پر طالبان کا کسی بھی وقت قبضہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا افغان فورسز کی مدد کے لئے غیرملکی افواج کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: غیر ملکی دستے طالبان کے ساتھ براہ راست جنگ نہیں کریں گے بلکہ وہ ”میمنہ” نامی فوجی مرکز میں افغان سیکیورٹی فورسز کو تکنیکی رہنمائی کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد ذرائع کے مطابق ۳۰۰ سے زائد غیر ملکی افواج فاریاب جانے کا امکان ہے۔

جنرل جنت کروخیل کا کہنا ہے کہ اب تک ۶۰ غیرملکی فوجی جوان فاریاب پہنچ چکے ہیں اور مزید فوجی جوانوں کو بھیجا جارہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ فراہ میں بھی طالبان کے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور کابل حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل طالبان نے اسی صوبے میں راکٹ حملے کئے تھے جس میں کم ازکم 5 اطالوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل طالبان نے صوبہ فراہ میں چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 24 افغان اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

فراہ صوبے کے گورنر کا کہنا تھا کہ اطالوی فوج اور افغان سیکورٹی فورسز طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جامع آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close