تازہ ترین خبریںپاکستان

کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں، کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے اور اہل پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے ہر حربہ آزمالیا لیکن کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کی شمع لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں’۔

ان کا کہنا تھا، ‘کشمیر کے مسئلے پر کبھی دو رائے نہیں رہی، کشمیر کے لیے ہم 70 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج اور کشمیری بہن بھائی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر قربانیاں دے رہے ہیں’۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

وزیراعظم نے اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن کشمیر کے معاملے پر اکٹھے رہنا چاہیے، اگر ہم بٹے رہے تو نقصان ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘متحد ہونے سے کشمیر کا معاملہ آگے بڑھے گا’۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی بجٹ دوگنا کر دیا ہے اور سی پیک منصوبے میں مظفرآباد میرپور سڑک منصوبہ بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی دلچسپی سے شامل ہوا۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بنکرز کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان فنڈ فراہم کرے گی۔

آخر میں وزیراعظم نے سیاسی، سفارتی اور ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ سیاسی اختلافات دور رکھ کر اکھٹے رہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close