تازہ ترین خبریںپاکستان

حکومت آصف زرداری کو جان سےمارنے کی کوشش کررہی ہے، بلاول کا دعویٰ

بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں والد آصف زرداری اور پھوپھی فریال تالپور سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آصف زرداری کو جان سےمارنے کی کوشش کررہی ہے
رپورٹ کے مطابق، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کرآصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سے بڑے فاسشٹ عمران خان نیازی ہیں، طبی سہولیات نہ دے کرحکومت آصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت میری پارٹی اور خاندان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن پیپلزپارٹی جیسی نظریاتی جماعت سمجھوتہ کرلے گی یہ عمران خان کی بھول ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی بہن بیٹی کی عزت کا خیال نہیں، اس لئے سیاسی مخالفین کی عورتوں کی عزت بھی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو بغیر جرم کے قید کر رکھا ہے، اگر ایک سال سے سارے کرپٹ بند ہوچکے تو اب ملک میں خوشحالی آنی چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ نیازی کا ہر دعویٰ جھوٹا نکلا اور اس نے ہر بات پر یو ٹرن لیا، فاشسٹ نیازی نے میڈیا کا قتل اور جمہوریت پر حملہ کیا اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری دیں، ہم نیازی کو کشمیر پر سودے بازی نہیں کرنے دیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close