تازہ ترین خبریںپاکستان

کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع


گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج علی عمران نے سی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 17 جولائی کو کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسی روز حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حافظ محمد سعید کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ کو دوبارہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close