تازہ ترین خبریںدنیا

عراقی فوج کی شام میں داعشی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری، متعدد تکفیری ہلاک


عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے شامی سرحدوں کے اندر داعشی تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے شامی سرحدوں کے اندر اسرائیل اور امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

روسیاالیوم ٹی وی چینل نے خبردی ہے کہ شامی علاقے البوکمال میں عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزکے جوانوں نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر الحشد الشعبی اور عراقی فضائیہ مل کر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یازخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں داعش تنظیم کے مسلح عناصر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بغداد حکومت شامی صدر بشار الاسد کی موافقت کے ساتھ شامی اراضی میں متعدد فضائی حملے کر چکی ہے۔ علاوہ ازیں عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے جوانوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار داعشی خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close