تازہ ترین خبریںدنیا

کابل میں امریکی ڈرون طیارہ گرکرتباہ


افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گرکرتباہ ہوا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی اتحاد کا ڈرون طیارہ بگرام ائربیس کے قریب گرکرتباہ ہوا ہے۔ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
افغان سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے امریکا کا یہ جاسوس طیارہ ظاہرا فنی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا ہے جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی امریکی ڈرون طیارے گرکر تباہ ہوئے ہیں اور طالبان ان ڈرون طیاروں کی سرنگونی کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔
اس بار طالبان کی جانب سے بھی کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا گذشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں ڈرون طیاروں کا استعمال کررہا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close