تازہ ترین خبریں

نلتر میں عالمی سطح کے سکی مقابلے ہونگے،فورس کمانڈر.gilgit

گلگت(تنویر احمد)

فورس کمانڈر گلگت بلتستان سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ سکی انگ کے کھیل میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اورپاکستانی سکی پلیئرز بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کرملک کا نام روشن کررہے ہیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں اسکی انگ کے کھیل کے قومی سطح کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں اسکی انگ کے کھیل میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کرملک کا نام مزید روشن کیا جاسکتا ہے سید عاصم منیر نے پاکستان میں اسکی انگ کے کھیل کے فروغ میں پاک فضائیہ اورپاکستان سکی فیڈریشن کی کوششوں کو بھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ انٹرنیشنل سکی فیڈریشن نے نلتر سکی سلوب کو بین الاقوامی سکی سلوب کا درجہ دیاہے اس سے مستقبل میں یہاں اسکی انگ کے عالمی سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکساتن ائیر فورس اور سکی فیڈریشن آف پاکستا کی محنت سے نلتر میں نہ صرف سکی سلوب کو بہتر بنایاگیا ہے بلکہ کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے چیئر لفٹس بھی نصب کی گئی ہے اس سے کھلاڑیوں کی مشکلات میں کمی آئیگی اوراسکی انگ کے کھیل کو فروغ ملے گا۔میجرجنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ نلتر سکی سلوب میں کھیلنے اورسیکھنے کے لئے آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے جذبے کی بھی تعریف کی اور کہاکہ شدید موسمی حالات میں کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ۔بعد ازاں انہوں نے شاہ خان سکی کپ ،چیئرمین چوائنٹ چیف آف شٹاف کمیٹی سکی کپ اورانٹر سروسز سکی کپ کے آغاز کا باقاعدہ طورپراعلان کیا ۔فورس کمانڈر نے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس سے قبل بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کالا باغ ائیر کمورڈور سید کسورعباس نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ائیر فورس اورسکی فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اسکی انگ کے مقابلوں میں شرکاء کو آگاہ کیا اورکہا کہ انٹرنیشنل سکی فیڈریشن نے نلتر سکی سلوب کو عالمی سطح کے سکی سلوب کا درجہ دیا ہے جس سے آئندہ یہاں بین الاقوامی سطح پر سکی کے مقابلے منعقد ہوں گے بعد ازاں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی جانب سے اسکی انگ کے سلالم اورجوائنٹ سلالم مقابلوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا ان مقابلوں میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 11ٹیموں کے 72کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جوسلالم اور جوائنٹ سلالم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close