ایرانتازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور مثالی تعلقات قائم ہیں، ظریف

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف کا کہنا ہےکہ ایران و پاکستان کے مابین برادرانہ اوربہترین تعلقات قائم ہیں، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ برادر اور دوست ملک پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر مذاکرات کے لئے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے.

محمدجواد ظریف کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستانی اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت بر سر اقتدار آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے آئندہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا.

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں کہا تھا کہ نئے دور میں ایران اور پاکستان کے باہمی دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہوں گے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close