تازہ ترین خبریںدنیا

طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان


حکومت پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کے لئے طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعظم کی ہدایت پر پاک افغان سرحد طورخم پر 24 گھنٹے تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنے اور ساتھ تاجروں کی مشکلات دور کرنے کے لئے سرحد پر 54 کسٹم افسران پر مشتمل عملہ تعینات کردیا ہے۔
ایف بی آر نے یہ اقدام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے طور خم بارڈر کو تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے اعلان کی روشنی میں اٹھایا ہے۔
طورخم سرحد پردن رات کلیئرنگ آپریشن سے بڑی حد تک ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا، بتایا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹمز کی چو بیس گھنٹے خدمات کا جائزہ لینے کے لئے ایف بی آر کی ایک اعلیٰ ٹیم آئندہ چند دنوں میں طور خم بارڈر کا دورہ کرے گی اس سلسلے میں بارے سرحد پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائیگا جس میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار اور ایف بی آر کی انتظامیہ شریک ہو گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close