تازہ ترین خبریںپاکستان

قبائلی اضلاع میں انتخابات، کاغذات نامزدگی کا آج دوسرا روز


قبائلی اضلاع میں 2 جولائی کو خیبرپختون خوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا آج دوسرا روز ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی ہے۔
ضلع خیبر کے 2 حلقوں پی کے 105، 106 اور 107 کے لیے اب تک 77 امیدواروں نے فارم حاصل کر لیے ہیں۔
حلقہ پی کے 110 اورکزئی کے لیے 13 فارم وصول کیے جا چکے ہیں، حلقہ پی کے 108 کرم سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں جبکہ حلقہ 109 سے اب تک کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
شمالی وزیرستان کےدو حلقوں پی کے 111 اور 112 سے 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
جنوبی وزیرستان سے پی کے 113 اور 114 کے لیے 50 امیدواروں نے کاغذات وصول کر لیے ہیں۔
پی کے 103 اور 104 مہمند کے لیے 47 امیدوار فارم وصول کر چکے ہیں۔
باجوڑ کے حلقوں 100، 101 اور 102 کے لیے دوسرے روز بھی کاغذات وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close