تازہ ترین خبریں

عراقی فضائیہ کی شام میں داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراقی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام میں داعش کے کئی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے سرحد پارسے پارلیمانی انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عراقی لڑاکا طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے تعاون سے شام کے علاقے البوکمال میں موجود داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد بغداد اور صوبہ نینوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی تیار کرچکے تھے جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close