تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں بہادر زخمی ڈاکٹر نے 3 ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر نے لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں کوکار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔

شہر کراچی میں بدستور ڈاکو راج کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی ناقص کارکردگی پر شہریوں کوجان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی مددآپ کے تحت ڈاکوؤں کے خلاف متحرک ہونا پڑرہاہے۔ نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر نے لوٹ مار کرنے والے3 ڈاکوؤں کوکار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، جس میں سے ایک ڈاکوکا سیدھا ہاتھ جسم سے الگ ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈاکٹر بھی کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

بدھ کی شب نارتھ ناظم آباد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے ڈاکٹر فیصل افضال کو لوٹ مار کے بعد کندھے پر گولی مار کر فرار ہورہے تھے کہ ڈاکٹرنے انتہائی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ٹکر مار کر ان کی موٹر سائیکل گرا کے کار ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکوبری طرح سے کچلے گئے جبکہ تیز رفتاری سے کار بھی الٹ گئی۔

تاہم اس دوران علاقہ مکین موقع پرجمع ہوگئے اور پولیس کو بھی طلب کرلیا، تینوں زخمی ڈاکوؤں کوگرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ڈاکٹر فیصل افضال کو نجی اسپتال لے جایا گیا، زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت 17 سالہ عنزلہ ولد عمران صدیقی، 20 سالہ فرحان ولد احمد اور 22 سالہ احسن ولد اسد کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، زخمی ڈاکو عنزلہ کا سیدھا ہاتھ کندھے کے قریب سے جسم سے الگ ہوگیا ۔ زخمی ڈاکو پاپوشنگر اور کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل گلشن حدید میں بھی کار سوار خاتون سے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی تھی اور وہ موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ خاتون نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جاکر ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر دونوں کو گرا کر زخمی کر دیا تھا جنھیں بعدازاں موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close