تازہ ترین خبریں

کابل میں اربعین حسینی کی مجلس پر خود کش حملہ 28عزادار شہید 37 زخمی

کابل میں اربعین حسینی کی ایک مجلس  پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 28 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عزادارن  اربعین حسینی کی ایک مجلس پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 28عزادار شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے یہ حملہ باقرالعلوم نامی  مسجد کے اندر کیا گیا ہے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے کیونکہ حکومت اہلکار عزاداروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔

عزاداروں نے عوام  سے فوری طور پر خون کے عطیے اور  مدد کی اپیل کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، افغان اہلکاروں نے ایک بار پھر پاکستان پرالزام لگایا ہے کہ حملہ آوروں کی تربیت پاکستان کی سرزمین پر کی جاتی ہے۔

رپورٹ کےمطابق  حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close