تازہ ترین خبریں

صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں دو سیاسی گروپس میں مسلح تصادم

صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں دو سیاسی گروپس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

خیرپور کی یونین کونسل درازہ شریف میں بلدیاتی انتخابات کے درمیان دو سیاسی جماعتوں کے مسلح گروپس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ ۔حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ اس واقع میں 8 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہوا ہے ۔ جاں بحق افراد کو رانی پور میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close