تازہ ترین خبریں

ایرانی وزیر خارجہ ویانا پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق آج ہفتے کے روز جامع ایٹمی سمجھوتے میں کیے گئے وعدوں پر ایران کی جانب سے عمل درآمد کے بارے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ آئی اے ای اے کی جانب سے ایرانی وعدوں پر عمل درآمد کی تائید کے بعد مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مشترکہ بیان پڑھیں گے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، اس ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی، ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری بھی جواد ظریف کے ساتھ ویانا گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ بھی جواد ظریف اور فیڈریکا موگرینی کے ساتھ گفتگو کے لیے ویانا گئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close